؞   اسلامی پبلک اسکول ارنولہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
۱۲ مارچ/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

ارنولہ (حوصلہ نیوز) : دیدار گنج کے پاس واقع گاوں ارنولہ میں اسلامک پبلک اسکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نصاب تعلیم کی نمائش بھی کی گئی۔
اس افتتاحی تقریب میں صبح عورتوں کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے ناظم حافظ ریحان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سماج میں ان کے مثبت رول کی طرف اشارہ کیا۔ اس موقع سے شیبہ فیضان نے بھی عورتوں سے خطاب کیا اور ان کو ان کی ذمہ داری کی طرف راغب کیا۔
جمعہ کے بعد مردوں کا پروگرام ہوا جس میں قرات و نعت کے بعد اسکول کے فاونڈر فرحان احمد نے تعلیم کیوں اور کیسے کے عنوان پر خطاب کیا۔ اس کے بعد اسکول کے سرپرست اعلی حکیم الدین نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے تعلیمی میدان میں اعظم گڑھ اور جون پور کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول کے خزانچی کفایت اللہ نے کلمات تشکر پیش کئے۔
اس افتتاحی تقریب کے بعد اسکول میں داخلہ شروع ہوگیا جس میں عصری اور دینی نصاب تعلیم کے امتزاج کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا گیا۔ اسکول کا میڈیم انگریزی میں ہوگا۔ اس میں ارند ، ارنولہ اور کیتھولی کے لوگوں نے شرکت کی ۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.